جرمن لیگ کے کلب بائر لیورکیوسن کی کامیابی کی دلچسپ کہانی !

 ناکامی کے بعد کامیابی کا سفر   ناقابل تسخیر قوت ارادی  کے ساتھ ہی  شروع کیا جا سکتا ہے 

آج جس   ٹیم کی کامیابی کی داستان   آپ  جاننے والے ہیں  وہ سال 2022 کے سیزن میں  جرمن لیگ  کے اول درجے سے نکالے جانے کے دہانے پر کھڑی تھی۔ناکامی کے طوفان کی لہروں میں اس ٹیم کی خود اعتمادی  غوطے کھارہی تھی۔یہ ٹیم کسی بھی فٹبال فین کو متاثر کرنے میں کامیابی نہیں ہو پائی تھی۔کئی  سال قبل  1979 میں اس ٹیم نے جرمن لیگ کے اول درجے تک بڑی مشکل سے  رسائی حاصل کی تھی۔لیگ کی سب سے بہترین ٹیم کہلانے کے قابل بننا ایک ایسا خواب بن چکا تھا  جو  شاید کبھی پورا ہوتا دکھائی نہیں دیتا تھا۔سال 2022 میں ٹیم کی کمانڈ شابی الونسو نامی  سپینش کوچ کو دی گئی  

اسے  دنیا کے بہترین اور کامیاب سربراہوں نے  زیر تربیت رکھا تھا۔اپنے کلب کیرئر میں وہ   سپینش لیگ کے کلب ریال سوسیڈاڈ   ،انگلش لیگ کے بہترین کلب لیورل پول   ،  اور یورپ کے بادشاہ  ریال میڈرڈ کے  بعد جرمن لیگ کے سب سے کامیاب کلب ،بائرن میونخ کی  نمائندگی بھی کر چکا تھا۔اس کے فٹبال کیرئر کا سب سے بہترین لمحہ تب آیا جب اس نے  سال 2010 میں سپین کے عالمی کپ  کی فاتح ٹیم   کا کھلاڑی ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔جرمن لیگ کے  اس ناکام کلب کی  کوچنگ    کرنا     اور اسے کامیاب بنانا دنیا کی بلند ترین چوٹی سر کرنے کے مترادف تھا۔اس ٹیم  کو ناکامی کی دلدل سے نکالنے کے لئے شابی الونسو  کو ایسے  کھلاڑیوں کی تلاش تھی  جن  کے پیروں میں ناکامی کا بوجھ لےکر  کامیابی تک بھاگتے رہنے کی  صلاحیت  ابھی باقی تھی۔اس معرکے کے لئے شابی کی سب سے پہلی خرید  اس کا ہم وطن  الیاندرو گرمالڈو تھا ۔آپ یہ جان کر حیران ہوں گے کہ اس کھلاڑی کے پیروں کی قیمت کوئی  ٹیم بھی ادا کرنے کو تیار نہیں تھی ۔بائرلیور کیوسن کے لئے اس کا  تبادلہ بغیر کسی فیس کےکیا گیا۔شاید شابی کو یقین تھا کہ گریمالڈوجیسا ڈیفنڈر کسی بھی  ٹیم کی دفاعی لائن میں سیسہ پلائی دیوار بن سکتا ہے۔بائر لیورکیوسن کے لئے شابی کی دوسری اہم خرید ، مڈفیلڈر ، پلے  میکر سوئس کھلاڑی گرینئٹ جاکا تھا۔جاکا کا تجربہ  شابی اور بائرن  لیورکیوسن کے لئے نہایت اہم تھا۔ان کے بعد شابی نے   رواں سال کھلاڑیوں کی خرید و فروخت شروع ہوتے ہی  جرمن کھلاڑی  یوناس ہوفمین اور  نائجیرین کھلاڑی وکٹر بونی فیس کو بھی بائرلیورکیوسن کے سٹرائیکر کے طور پر سائن کرو ا لیا۔ 

ابتدائی طور پر شابی کے زیر تربیت 27 رکنی اسکواڈ کی کامیابی کے خواب  پر پورا یورپ ہنس رہا تھا۔مگرگزشتہ سیزن میں 17 ویں   نمبر پر آنے والی   اس سہمی ہوئی  ٹیم  کے دل و دماغ پر شابی کی موجودگی کا  اثر ظاہر ہونے لگا  تھا۔ٹیم نے سیزن کا آغاز فاتحانہ انداز میں کیا  اور اس انداز کو جیسے اپنی عادت اور پھر فطرت میں بدل ڈالا۔جرمن لیگ کا کھوٹا سکا ایسا چلا کہ سیزن کے دوران اس ٹیم نے جرمن لیگ کی بہت سی ٹیموں کو ہرا ڈالا۔وہ  دو سال سے بھی کم عرصے میں  جرمن لیگ کی ٹاپ ٹیم بننے میں کامیاب ہو گئے۔ سیزن کے دوران صرف 4 میچز میں برابر رہے ۔اور29 میچوں میں سے 25 میں  ناقابل شکست رہے۔پوائنٹس ٹیبل پر سب سے زیادہ  سکور حاصل کرنے والی اس ٹیم    کی یہ کامیابی ایک طویل عرصے تک یاد رکھی جائے گی۔

اور شابی الونسو  کا نام  بائرن لیور کیوسن کے ایک کامیاب کوچ کے طور پر ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔۔۔

تبصرے

مشہور اشاعتیں

عمرو عیار نمائش کے لیے کب پیش کی جائے گی ؟ شائقین کی بے چینی بڑھنے لگی

انتظام مملکت

روس اور یوکرائن کے درمیان جنگ کی تازہ ترین اطلاعات