اشاعتیں

تازہ ترین

انتظام مملکت

تصویر
عہد نبوی میں قائم کردہ تمام اداروں میں ایک خاص ربط اور تسلسل پایا جاتا تھا- چنانچہ جملہ سیاسی اور انتظامی امور کا ارتقاء ایک خاص ترتیب کے ساتھ ہوا- ان اداروں کی کارکردگی کا معیار بھی دن بدن بہتر ہوتا چلا گیا- یہ بات بھی غور طلب ہے کہ اداروں کی نشوو نما یکایک عمل میں نہ آئی تھی- بلکہ بتدریج حالات اور ضروریات کے پیش نظر ان کی تاسیس اور توسیع عمل میں آتی رہی- چنانچہ روزہ  2 ہجری میں فرض ہوا اور ساتھ ہی مال غنیمت کے قوانین کا اجراء بھی  2 ہجری میں ہی عمل میں آیا- نبی کریم نے انتظامی اقدامات کی ابتداء مدینہ تشریف لاتے ہی کر دی تھی- شوریٰ کا قیام بھی عمل میں آیا- اگرچہ  زکوٰۃ اور جزیہ کا حکم 9 ہجری میں ہوا اور غیر مسلموں کے حقوق و فرائض فتح خیبر کے بعد متعیّن ہوۓ- مملکت نبوی کے نظم و نسق کے ماخذ وحی الٰھی ، رسول اللہ صلی الله و علیھ وسلّم کے ارشادات ، عمل اور اجتہاد اسلامی معاشرے کی کڑیاں ہیں-  رسول اللہ صلی الله و علیھ وسلّم حاکمیت اعلیٰ کے پابند تھے- مملکت کے مقاصد بھی حاکم حقیقی کے احکامات کی روشنی میں  متعیّن کئے گئے تھے- چنانچہ ارشاد ربانی ہے کہ "  ہم نے اپنے رسولوں کو واضح  ہدایات

انگلش ٹیم کی سپن کوئین ، صوفی ایلکسٹن کھیل پر مکمل حاوی

تصویر
انگلش ٹیم میں بائیں ہاتھ سے سپن بالنگ کروانے والی صوفی کی تباہ کن بالنگ سے کوئی ٹیم نہیں بچ پائی۔ صوفی کی مہارت کی جھلکیاں اس ویڈیو میں دیکھیں 

جرمن لیگ کے کلب بائر لیورکیوسن کی کامیابی کی دلچسپ کہانی !

تصویر
 ناکامی کے بعد کامیابی کا سفر   ناقابل تسخیر قوت ارادی  کے ساتھ ہی  شروع کیا جا سکتا ہے  آج جس   ٹیم کی کامیابی کی داستان   آپ  جاننے والے ہیں  وہ سال 2022 کے سیزن میں  جرمن لیگ  کے اول درجے سے نکالے جانے کے دہانے پر کھڑی تھی۔ناکامی کے طوفان کی لہروں میں اس ٹیم کی خود اعتمادی  غوطے کھارہی تھی۔یہ ٹیم کسی بھی فٹبال فین کو متاثر کرنے میں کامیابی نہیں ہو پائی تھی۔کئی  سال قبل  1979 میں اس ٹیم نے جرمن لیگ کے اول درجے تک بڑی مشکل سے  رسائی حاصل کی تھی۔لیگ کی سب سے بہترین ٹیم کہلانے کے قابل بننا ایک ایسا خواب بن چکا تھا  جو  شاید کبھی پورا ہوتا دکھائی نہیں دیتا تھا۔سال 2022 میں ٹیم کی کمانڈ شابی الونسو نامی  سپینش کوچ کو دی گئی   اسے  دنیا کے بہترین اور کامیاب سربراہوں نے  زیر تربیت رکھا تھا۔اپنے کلب کیرئر میں وہ   سپینش لیگ کے کلب ریال سوسیڈاڈ   ،انگلش لیگ کے بہترین کلب لیورل پول   ،  اور یورپ کے بادشاہ  ریال میڈرڈ کے  بعد جرمن لیگ کے سب سے کامیاب کلب ،بائرن میونخ کی  نمائندگی بھی کر چکا تھا۔اس کے فٹبال کیرئر کا سب سے بہترین لمحہ تب آیا جب اس نے  سال 2010 میں سپین کے عالمی کپ  کی فاتح ٹیم   

عمرو عیار نمائش کے لیے کب پیش کی جائے گی ؟ شائقین کی بے چینی بڑھنے لگی

تصویر
پاکستان فلم انڈسٹری میں تہلکہ مچا دینے والی فلم مولا جٹ کے بعد فلم بینوں کو عدنان صدیقی کی آنے والی فلم عمرو عیاد کا بڑی بے صبری سے انتظار ہے۔ 90 کی دہائی کے مقبول افسانوی کردار عمرو عیار کی جادوگری اور عیاریوں پر مبنی اس فلم میں تجربہ کار اداکار کے ہمراہ صنم سعید بھی جلوہ گر ہوں گی ۔پاکستانی فلم انڈسٹری کی مشہور اداکارہ ثناء بھی اس فلم میں ایک اہم کردار میں دکھائی دیں گی ۔زرائع کا کہنا ہے کہ اس فلم کی عکسبندی مکمل کی جا چکی ہے اور اب اس فلم کی ریلیز ڈیٹ کا انتظار ہے ۔ فلم کے گرافکس ، فنکاروں کے ملبوسات اور سنیماٹوگرافی تکنیکی مہارت کا شاہکار ہیں ۔ امید کی جارہی ہے کہ فلم جلد نمائش کے لیے پیش کر دی جائے گی 

بنگلہ دیش کے خلاف پاکستان کی جیت، فخر زمان کی بہترین اننگ

تصویر
پاکستان نے ورلڈ کپ کے   31 ویں میچ میں بنگلہ دیش کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا ۔ پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ بنگلہ دیشی  بالرز کے لیے   درست ثابت نہ ہوا۔     پاکستانی بالرز نے بنگلہ دیش کی پہلی تین وکٹیں 30 سے بھی کم کے سکور پر اڑا دیں تھیں۔ جس کے بعد لڑکھڑاتی بنگلہ دیشی ٹیم سنبھل نہ پائی۔ تنزید حسن کو شاہین شاہ آفریدی نے پہلے ہی اوور میں آؤٹ کر دیا۔ شاہین آفریدی نے   اس موقعے پر اپنے کیرئر کی 100 ویں وکٹ حاصل کر کے عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا۔ وہ   ون ڈے کرکٹ میں سب سے جلد ی 100 وکٹوں کا سنگ میل عبور کرنے والے فاسٹ بالر ہیں ۔ انہوں نے یہ کارنامہ 51 میچوں میں سر انجام دیا۔  ان سے پہلے   آسٹریلوی کھَبّے فاسٹ   بالر مچل سٹارک   نے 100 وکٹیں 52 اننگز میں بالنگ کرتے ہوئے حاصل کیں تھیں۔ شاہین آفریدی نے نہ صرف عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا بلکے سابق لیجنڈر سپنر ثقلین مشتاق    کا ریکارڈ بھی بہتر بناتے ہوئے اپنے نام کیا۔ ثقلین مشتاق پاکستان کی جانب سے   وکٹوں کی سنچری    صرف 53 اننگز میں مکمل کر چکے تھے  ۔ شاہین نے اس ریکارڈ کو بھی اپنے نام کر لیا   اور پاکستانی بالرز میں سے ون ڈے کرکٹ میں 100 کھلاڑی آؤٹ کرنے