بلاروس میں صدارتی انتخابات کے نتائج کے حوالے سے احتجاج کا سلسلہ جاری

خصوصی رپورٹ (آن لائن ذرائع) بلاروس میں صدارتی انتخابات میں رائے شماری

خصوصی رپورٹ (آن لائن ذرائع) بلاروس میں صدارتی انتخابات میں رائے شماری کے لیے آن لائن ویب کی خدمات حاصل کی گئیں. ایک اندازے کے مطابق بلاروس کی تقریباً 20% آبادی آن لائن رائے دہندگی تک رسائی سے محروم ہے. صدارتی انتخابات کے امیدواران میں صدارتی امیدوار اپنے خاوند کے جیل جانے کی وجہ سے انتخابی مہم میں شریک سوتلانا سکھانو سکایا کی برتری واضح رہی. وہ %52 سے زائد ووٹ حاصل کر کے سب سے کامیاب امیدوار رہیں. جبکے ذرائع کے مطابق الیگزینڈر لکا شینکا کو کامیاب قرار دے دیا گیا. احتجاج میں شریک سیاسی اور سماجی حلقوں کی راۓ کے مطابق موجودہ حکومت ذرائع کے مطابق موجودہ حکومت کی برتری قائم رکھنے کے لئے پولنگ دھاندلی کا شکار ہوئی. ماہرین کے مطابق بلا روس کی آبادی کا تقریباً %30 فیصد حصّہ احتجاج کے بارے میں پر امید اور مثبت سوچ کا حامل ہے. اور اسے عوام کا بنیادی حق سمجھتے ہوۓ جاری رکھنے کی حمایت کرتا ہے. 


قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طرف سے احتجاج کے شرکاء کو منتشر کرنے کے لئے کئے جانے والے اقدامات پر بھی ملا جلا رد عمل سامنے آیا ہے اور گزشتہ دنوں کے دوران ہونے والے تشدد کی مذمّت کی گئی. بلاروس میں سیاسی مشکلات کے نتائج کا ممکنہ حل دریافت کرنے کے لئے پیش کی جانے والی تجاویز کے مطابق عوام میں 2022 کے آئندہ انتخابات میں آئینی ترامیم اور صدارتی اختیارات کو محدود کئے جانے کے حوالے سے حکومت مخالف جذبات میں بڑھاوے کا رجحان ہے. حکومت مخالف سیاسی اور سماجی حلقوں کا کہنا تھا کے بلا روس ہر طرح کے حالات کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے. جب کہ احتجاج کے خلاف کال دینے والے اداروں ، سیاسی اور سماجی حلقوں کے مطابق ملک کسی طرح کی مشکل کا متحمل نہیں ہے. انتخابات میں فوج کے کردار کو غیر جانبدار رکھنے پر عوام انتشار کا شکار ہے. عوامی رائے کی ترجمانی کے جائزہ سے بلا روس کی معیشت کے متعلق مہنگائی میں کمی اور پٹرولیم کی مصنوعات کی برامدات میں اضافے کئے جانے کے مطالبات سامنے آئے ہیں- بلا روس کی جغرافیائی اہمیت کے پیش نظر ماہرین کا کہنا ہے کہ بلا روس یورپی یونین کی جانب سے مختلف مصنوعات پر عائد پابندیوں کے بعد روس اور یورپی یونین سے اپنے تعلقات کو لے کر انتہائی اہم موڑ پر کھڑا ہے. بین القوامی سیاسی اور معاشی مسائل کے ممکنہ حل کے لیے پیش کردہ تجاویز پر رائے شماری پر عوامی رد عمل کے مطابق روس کے ساتھ آزادانہ تجارتی تعلقات کے فروغ ، خارجہ پالیسی میں ترمیم اور معاشی اختیار روس کو سونپ دینے کے ہمراہ نہ صرف روس بلکے یورپی یونین کے ساتھ بھی سیاسی تعلقات کو بہتر بنانے کی اہمیت کو اجاگر کئے جانے کی ضرورت ہے. 


تبصرے

margin-bottom: 10px;

مشہور اشاعتیں

بنگلہ دیش کے خلاف پاکستان کی جیت، فخر زمان کی بہترین اننگ

عمرو عیار نمائش کے لیے کب پیش کی جائے گی ؟ شائقین کی بے چینی بڑھنے لگی

معاشیات میں نوبل پرائز ہاورڈ کی پروفیسر نے جیت لیا

برطانیہ میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے استعمال سے لاحق خطرات کو کم کرنے کے لئے اعلیٰ سطحی اجلاس