بنگلہ دیش کے خلاف پاکستان کی جیت، فخر زمان کی بہترین اننگ

پاکستان نے ورلڈ کپ کے  31 ویں میچ میں بنگلہ دیش کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا ۔پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ بنگلہ دیشی  بالرز کے لیے  درست ثابت نہ ہوا۔   پاکستانی بالرز نے بنگلہ دیش کی پہلی تین وکٹیں 30 سے بھی کم کے سکور پر اڑا دیں تھیں۔جس کے بعد لڑکھڑاتی بنگلہ دیشی ٹیم سنبھل نہ پائی۔تنزید حسن کو شاہین شاہ آفریدی نے پہلے ہی اوور میں آؤٹ کر دیا۔شاہین آفریدی نے  اس موقعے پر اپنے کیرئر کی 100 ویں وکٹ حاصل کر کے عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا۔وہ  ون ڈے کرکٹ میں سب سے جلد ی 100 وکٹوں کا سنگ میل عبور کرنے والے فاسٹ بالر ہیں ۔انہوں نے یہ کارنامہ 51 میچوں میں سر انجام دیا۔ ان سے پہلے  آسٹریلوی کھَبّے فاسٹ  بالر مچل سٹارک  نے 100 وکٹیں 52 اننگز میں بالنگ کرتے ہوئے حاصل کیں تھیں۔شاہین آفریدی نے نہ صرف عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا بلکے سابق لیجنڈر سپنر ثقلین مشتاق   کا ریکارڈ بھی بہتر بناتے ہوئے اپنے نام کیا۔ثقلین مشتاق پاکستان کی جانب سے  وکٹوں کی سنچری   صرف 53 اننگز میں مکمل کر چکے تھے  ۔شاہین نے اس ریکارڈ کو بھی اپنے نام کر لیا  اور پاکستانی بالرز میں سے ون ڈے کرکٹ میں 100 کھلاڑی آؤٹ کرنے کا ہدف دیگر کے مقابلے میں کم میچز میں بالنگ کرواتے ہوئے حاصل کیا۔بنگلہ دیش  کی جانب سے   چوتھی اور پانچویں وکٹ کی شراکت میں  تھوڑی سے رنز بنائے گئے مگر یہ پارٹنر شپ بھی زیادہ دیر قائم نہ رہ سکی۔بنگلہ دیش کی پوری ٹیم  46 ویں اوور میں   صرف 204 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔بنگلہ دیش کی جانب سے لٹن داس نے  45 ، محمداللہ نے  56  اور  کپتان شکیب الحسن نے  43 رنز بنائے۔ بنگلہ دیش کے 7 کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی نہ داخل ہو سکے۔پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی اور محمد وسیم جونئیر  نے 3،3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔پیس مین حارث رؤف نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔سپنرز نے  افتخار احمد اور  اسامہ میر نے بھی ایک ایک وکٹ اپنےکھاتے میں ڈالی۔205 کا ٹارگٹ پاکستان جیسی حیثیت  کی حامل ٹیم کے لیے بظاہر معمولی لگ رہا تھا  اور اپنی ساکھ کو  بنگلہ دیش سے بہتر ثابت کرتے ہوئے  اوپنرز  عبداللہ شفیق اور فخر زمان  نے 100 سے زائد رنز کا اوپننگ سٹینڈ دیا۔ دونوں نے گراؤنڈ کے چاروں اطراف  دلکش اسٹروکس کھیلے ۔پہلی وکٹ  128 کے سکور پر گری جب عبداللہ 68 رنز بنا کر  مہدی حسن میراز کی گیند پر لیگ بیفور ہو گئے،ان کی اننگ میں  9 چوکے اور  2 چھکے شامل تھے   فخر زمان صرف 19 رنز کے فرق سے اپنے کیرئر کی ایک اور سنچری مکمل نہ کر سکے اور  81 رنز بنا کر  آؤٹ ہو گئے ۔فخر نے اپنی اننگ میں  3 چوکے اور 7 چھکے مارے  وہ ایک  بڑا شاٹ کھیلتے ہوئے  ڈیپ مڈ وکٹ پر کیچ  ہو گئے۔کپتان بابر اعظم صرف  9 رنز بنا سکے مگر پاکستا ن نے  مطلوبہ ہدف  صرف 33 ویں اوور میں  3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ 

 


تبصرے

margin-bottom: 10px;

مشہور اشاعتیں

عمرو عیار نمائش کے لیے کب پیش کی جائے گی ؟ شائقین کی بے چینی بڑھنے لگی

معاشیات میں نوبل پرائز ہاورڈ کی پروفیسر نے جیت لیا

برطانیہ میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے استعمال سے لاحق خطرات کو کم کرنے کے لئے اعلیٰ سطحی اجلاس