فیفا ورلڈ کپ 2022 پر ایک نظر

فیفا ورلڈ کپ 2022 میں پوری دنیا سے 32 بہترین ٹیمیں مد مقابل ہونگی

 اب تک ہونے والے 21 عالمی کپ مقابلوں میں 79 ممالک کم سے کم ایک بار حصہ لے چکے ہیں

برازیل اب تک سب سے زیادہ   5بار فٹ بال عالمی کپ کا فاتح رہا ہے

اٹلی اور جرمنی 4  4, بار ورلڈ کپ جیت چکے ہیں

موجودہ چیمپئن فرانس ، یوروگوئے اور ارجنٹینا بھی 2   2,بار ورلڈ چیمپئن ٹائٹل اپنے نام کر چکے ہیں

انگلینڈ اور اسپین بھی ایک ایک بار ورلڈ کپ ٹورنامنٹ میں ٹائٹل فتح کرنے میں کامیاب ہوا ہے

فٹبال ورلڈ کپ ہر چار سال بعد ہوتا ہے




1946 اور 1942 میں عالمی جنگوں کی وجہ سے فٹبال عالمی کپ مقابلے نہیں ہو سکے

فیفا ورلڈ کپ 2022 میں پوری دنیا کے مختلف بر اعظموں میں سے 32 ممالک کی ٹیمیں کوالیفائی کر پائی ہیں

ایشیائی ٹیموں میں سے ، ایران ، جاپان ،  میزبان قطر ، سعودی عرب ، ساؤتھ کوریا کے ساتھ

آسٹریلیا بھی اسی کوالیفائنگ سیکشن میں شامل ہے

نارتھ ، سینٹرل امریکا اور کریبین ریجن سے 4 ٹیمیں شامل ہیں

ساؤتھ امیریکن ریجن سے اس بار4  ٹیمز نے ورلڈ کپ میں جگہ بنائی

افریقی ممالک میں سے 5 ٹیمیں ورلڈ کپ میں براعظم افریقہ کی نمائندگی کریں گی

بر اعظم یورپ سے سب سے زیادہ 13 ٹیمیں ورلڈ کپ میں حصہ لیں گی

 32 ٹیموں کو 8 گروپس اے ، بی ، سی ، ڈی ، ای ، ایف ،جی، ایچ میں تقسیم کیا گیا ہے

گروپ اے میں  میزبان قطر ، ایکواڈور ، سینیگال ، اور نیدر لینڈ شامل ہیں

گروپ بی میں انگلینڈ ، ایران ، یوایس اے ، اور ویلز کی ٹیمیں شامل ہیں

 1958 کے بعد ویلز کی ٹیم 64 سال بعد ورلڈ کپ میں جگہ بنا پائی ہے

گروپ سی میں ارجنٹینا ، سعودی عرب ، میکسیکو ، اور پولینڈ شامل ہیں

گروپ ڈی میں فرانس ، آسٹریلیا ، ڈنمارک ، تیونس کی ٹیمیں موجود ہیں

گروپ ای میں سپین ، کوسٹا ریکا ، جرمنی ، جاپان مقابلہ کریں گی

گروپ ایف میں بیلجیم ، کینیڈا ، مراکش ، کروشیا

جبکہ گروپ جی میں برازیل ، سربیا ، سوئٹزر لینڈ ، کیمرون شامل ہیں

آخری گروپ ایچ میں پرتگال ، گھانا ، یوروگوۓ اور ساؤتھ کوریا شامل ہیں

ورلڈ کپ رواں ماہ 20 نومبر سے قطر میں شروع ہونے جا رہا ہے –

اس میگا ایونٹ کی تمام تیاریاں مکمل کی جا چکی ہیں –

دنیا بھر سے شائقین فٹ بال کے عالمی کپ میں مقابلوں کے لیے بے تاب ہیں ،  جبکہ لاکھوں لوگ قطر پہنچ چکے ہیں

کون ہو گا ورلڈ کپ کا فاتح اور کس کے سر سجے گا عالمی چیمپئین کا تاج؟

اس کا فیصلہ 18 دسمبر کو ہو گا  


تبصرے

مشہور اشاعتیں

جرمن لیگ کے کلب بائر لیورکیوسن کی کامیابی کی دلچسپ کہانی !

عمرو عیار نمائش کے لیے کب پیش کی جائے گی ؟ شائقین کی بے چینی بڑھنے لگی

روس اور یوکرائن کے درمیان جنگ کی تازہ ترین اطلاعات

انتظام مملکت