آسٹریلیا کے سٹیفن نیرو

آسٹریلیا کے سٹیفن نیرو کا نام کرکٹ کی دنیا میں ایک ایسے ابھرتے ستارے جیسا ہے جس نے کئی نوجوانوں کو زندگی سے پرامید بنا دیا ہے۔



معذوری کو رکاوٹ نہ بننے دیا. زندگی کو کرکٹ سے رنگین بنا لیا.نئے ریکارڈ بنانے والا سٹیفن نیرو بلائنڈ کرکٹرز کے لیے مشعل راہ بن گیا.

بلائنڈ کرکٹ کا حصہ بننے سے پہلے سٹیفن نیرو تنہائی اور اداسی کا شکار تھا. نابینا افراد کی کرکٹ سے جڑی کمیونٹی نے اس کی زندگی بدل ڈالی. رواں سال، نیرو نے نیوزی لینڈ کے خلاف 309 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگ کھیل کر ورلڈ ریکارڈ قائم کیا .اس سے قبل نابینا افراد کی کرکٹ ٹیم میں سب سے زیادہ انفرادی سکور 262 تھا جو پاکستان کے مسعود جان نے ساؤتھ افریقہ کے خلاف 1998 میں بنایا تھا.سٹیفن نیرو کا کہنا ہے، کھیل نے انہیں حوصلہ دیا، امید دی اور آگے بڑھنے کا جذبہ دیا.

نیرو کا کہنا ہے، ریکارڈ بنانے پر جہاں انہیں انتہائی مثبت تاثرات ملے، وہیں منفی تبصرے بھی سامنے آئے، لیکن انہوں نے صرف مثبت الفاظ کو اپنی طاقت بنایا

یہ ریکارڈ بنانے کے بعد سٹیفن دیگر کھیلوں کے حوالے سے بھی پر عزم دکھائی دیتے ہیں

تبصرے

مشہور اشاعتیں

جرمن لیگ کے کلب بائر لیورکیوسن کی کامیابی کی دلچسپ کہانی !

انتظام مملکت

عمرو عیار نمائش کے لیے کب پیش کی جائے گی ؟ شائقین کی بے چینی بڑھنے لگی

روس اور یوکرائن کے درمیان جنگ کی تازہ ترین اطلاعات