بیوی کو کندھوں پر اٹھا کر بھاگنے کا منفرد کھیل

فن لینڈ سے شروع ہونے والی منفرد اور دلچسپ گیم  کیرنگ وائف 

دنیا بھر میں تیزی سے مقبول ہو رہی ہے. شوہر بیوی کو کندھوں پر اٹھائے 250 میٹر سے زائد کا فاصلہ طے کرنے کے لیے دوڑتا ہے، اور اسے راستے میں پانی کے تالاب سے بھی گزرنا پڑتا ہے.بیوی اپنے شوہر کی گردن کے گرد ٹانگوں سے گرفت بنائے رکھتی ہے اور کندھوں پر سوار رہتی ہے.کیچڑ کے گڑھے پار کرنا پڑتے ہیں ، رکاوٹیں عبور کرنی ہوتی ہیں ، اور ٹیلے بھی چڑھنے پڑتے ہیں.بیوی کو کندھوں پر اٹھائے اینڈ لائن تک بھاگتے رہنا کافی مشکل اور مزاح سے بھرپور بھی ہے 


Photo:BBC

مختلف ممالک میں وائف کیرنگ کے اصول مختلف ہیں. فن لینڈ میں ہر سال اس کھیل کی چیمپئن شپ کھیلی جاتی ہے.چیمپئن شپ کوالیفائی کرنے کے لیے پہلے علاقائی سطح پر وائف کیرنگ کا مقابلہ جیتنا پڑتا ہے.فن لینڈ میں ہونے والے مقابلوں میں ہیلمٹ کا استعمال لازمی نہیں اور بیوی کے کم سے کم یا زیادہ سے زیادہ وزن کی کوئی حد نہیں.جب کے عالمی مقابلوں میں حصہ لینے والے جوڑے ہیلمٹ پہنتے ہیں اور وزن کی حد 49 کلو گرام تک ہے

استونین وائف کیرنگ کا طریقہ سب سے دلچسپ مانا جاتا ہے جس میں بیوی کو اٹھا کر بھاگنے میں کسی ضابطے کی پابندی نہیں کی جاتی. کھیل میں جوڑے جوش و خروش سے حصّہ لیتے ہیں


تبصرے

مشہور اشاعتیں

جرمن لیگ کے کلب بائر لیورکیوسن کی کامیابی کی دلچسپ کہانی !

عمرو عیار نمائش کے لیے کب پیش کی جائے گی ؟ شائقین کی بے چینی بڑھنے لگی

روس اور یوکرائن کے درمیان جنگ کی تازہ ترین اطلاعات

انتظام مملکت