فٹبال ورلڈ کپ کی تاریخ کا سب سے متنازع گول

فٹبال ورلڈ کپ کی تاریخ کا سب سے متنازع گول جسے فٹبال کی دنیا میں سالہا سال زیر تبصرہ رکھا گیا

ریفری سے فاؤل نظر انداز ہو جانے کی وجہ سے انگلینڈ کے کھلاڑیوں نے احتجاج کیا مگر ریفری اسے گول قرار دے چکا تھا 



 فٹبال لیجنڈز انگلینڈ اورارجنٹینا   کے ورلڈ کپ 1986  کے اس یادگارمیچ کی یادوں کو دہراتے ہوۓ اس میچ میں ہونے والے دو گولز کا ذکر کرتے ہیں

دونوں گول ارجنٹینا کے فٹبال لیجنڈ ڈیاگو میراڈونا نے کیے

پہلا گول تاریخی اہمیت کا حامل اس لیے ہے کہ وہ میرا ڈونا کے ہاتھ سے ٹکرا کر گول میں جا گرا تھا

انگلینڈ گول کے قریب میراڈونا گول کو ہیڈر کے ذریعے نیٹ میں پھینکنے کی کوشش میں فٹبال کو ہاتھ سے دھکیل بیٹھےجس کے نتیجے میں فٹبال گول کیپر کو چکمہ دے کر نیٹ میں جا گری    اور ریفری نے اسے گول قرار دے دیا.اس گول کی وجہ سے انگلینڈ ارجنٹینا سے 1 کے مقابلے سے 2 گولز سے ہار گیا تھا

اس گول کی انفرادیت آج تک اس کے تذکرے کا باعث ہے.میرا ڈونا  نے خود بھی اس گول کے بارے میں بہت سے انٹرویوز میں بات کی.اس گول کو ہینڈ آف گاڈ قرار دیا. اسی میچ میں چند منٹ بعد ڈیاگو میراڈونا ارجنٹینا کو برتری دلاتے ہوۓ فٹبال کی تاریخ کے بہترین گولز میں سے ایک گول سکور کیا.فٹبال مبصرین نے اس گول کو گول آف دی سنچری قرار دیا

 میراڈونا نے چند ہی منٹ بعد ثابت کر دیا کے ان کی مہارت اور ہنر ان کا شمار عظیم ترین فٹبالرز میں کیے جانے کی وجہ ہے. وہ انگلینڈ کی ڈیفنس لائن کو پھرتی سے عبور کرتے ہوۓ فٹبال کو لیے اکیلے ہی آگے بڑھے اور گول کر دیا

ان دنوں اس میچ میں استعمال ہونے والا فٹبال نیلامی کے لیے پیش کیا جا چکا ہے.جس کی بولی 3.3 ملین ڈالر تک لگائی جانے کی توقع ہے.اس میچ میں انگلش فٹبال ٹیم کی کپتانی کرنے والے کھلاڑی ٹیری بچر کا کہنا ہے یہ دنیا سب سے مشھور ترین فٹبال ہے.اور شاید ان کے لیے ناخوشگوار ترین یاد اس میچ میں تیونس کے ریفری علی بن نصیر کو ان کا فاؤل کے لیے قائل کرنا اور بعد میں میراڈونا کی مہارت کےآگے ناکام ہو جانا ان کے لیے ایسی یادوں میں سے ہے جنہیں وہ دہرانا نہیں چاہیں گے.اس موقع پر میراڈونا کے ہم عصر اور ان کے قریبی دوست کھلاڑیوں نے ان کو بطور فٹبال لیجنڈ خراج تحسین بھی پیش کیا

 

 

تبصرے

مشہور اشاعتیں

جرمن لیگ کے کلب بائر لیورکیوسن کی کامیابی کی دلچسپ کہانی !

عمرو عیار نمائش کے لیے کب پیش کی جائے گی ؟ شائقین کی بے چینی بڑھنے لگی

انتظام مملکت

روس اور یوکرائن کے درمیان جنگ کی تازہ ترین اطلاعات