برطانیہ میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے استعمال سے لاحق خطرات کو کم کرنے کے لئے اعلیٰ سطحی اجلاس

 


برطانیہ میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس  کے استعمال سے لاحق خطرات کو کم کرنے اور اس حوالے سے آگاہی پھیلانے کے لیے اعلیٰ سطحی سربراہی اجلاس  آج سے شروع ہو گیا

اس اجلاس کے مقاصد میں  شامل آرٹیفیشل انٹیلی جنس  اور اس کے انسانی زندگی میں استعمال سے لاحق خطرات کے حوالے سے آگاہی  فراہم کرنا ہے  

دو روزہ اجلاس میں مختلف ممالک کے سربراہان اور حکومتی عہدیدار  شرکت کریں گے

برطانوی ویزاعظم رشی سونَک نے اجلاس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا  کہ پوری دنیا میں   آرٹیفیشل انٹیلی جنس  کے  استعمال  سے انسانی زندگی کااس پر انحصار  بڑھتا جارہا ہے

اس کے  استعمال کے بے حد فوائد ہیں  یہ ہسپتالوں میں مریضوں کے بہتر علاج کے لیے بھی استعمال کی جاسکتی ہے

اسے تعلیمی اور کاروباری مقاصد کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے

اور اسے مزید ایجادات کے لیے بھی بروئے کار لایا جا سکتا ہے


برطانوی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ جہاں اے آئی کا استعمال انسانی زندگی کی لیے سہولتیں فراہم کر رہا ہے وہیں اس کے غلط استعمال سے انسانی زندگی اور نسل انسانی کو خطرات بھی لاحق ہیں

غلط عزائم  کے لیے اس کے استعمال سے  غلط معلومات فراہم کی جا سکتی ہے جس سے گمراہی  کا خدشہ بڑھ سکتا ہے

دہشت گرد گروہ اسے خوف و ہراس پھیلانے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں ۔  جس سے دنیا میں تباہی  ہو سکتی ہے ، جرائم پیشہ افراد  اس کے استعمال سے  قانون نافذکرنے والے اداروں کے مقابلے میں خوفناک حد تک طاقتور ہو سکتے ہیں

بچوں کی تعلیم و تربیت اور افزائش کے حوالے سے  اے آئی کا استعمال  نہایت حساس ہے  ان کی ذہنی اور جسمانی نشونما کے لیے  اس کے استعمال میں احتیاط بہت ضروری ہے

اس اجلاس میں  تقریباً 100  مہمان شرکت کریں گے

جن میں ٹیکنالوجی کمپنیوں سمیت  مختلف ممالک کے سربراہان شامل ہیں

زرائع کے مطابق  چین کے ٹیکنالوجی کے وزیر وُو  زہاوئی   ، امریکہ کی  وائس پریزیڈنٹ  کمیلا ہیرس  اور اقوام  متحدہ  کے سیکرٹری جنرل  اینٹونیو  گوئیٹرز  بھی اجلاس میں شریک ہوں گے

 

 

 

تبصرے

margin-bottom: 10px;

مشہور اشاعتیں

بنگلہ دیش کے خلاف پاکستان کی جیت، فخر زمان کی بہترین اننگ

عمرو عیار نمائش کے لیے کب پیش کی جائے گی ؟ شائقین کی بے چینی بڑھنے لگی

معاشیات میں نوبل پرائز ہاورڈ کی پروفیسر نے جیت لیا