امریکی نژاد پاکستانی کی دلکش پیشکش

 


فنکار کسی بھی ملک کے ثقافتی سفیرہوتے ہیں. حال ہی میں انٹرنیٹ پر ریلیز کئے جانے والے گانے "ادھیڑونا " میں عروج آفتاب اور برطانوی نژاد بھارتی موسیقار کی مشترکہ پیشکش اس بات کا ثبوت ہے کہ فن سرحدی حدود و قیود سے مبراء ہوتا ہے. عروج آفتاب کا یہ نیا گانا ان کی ایلبم بانو قدسیہ کے ناول راجہ گدھ کا انگریزی امتزاج ہے. اس ایلبم کا نام "ولچر پرنس" ہے. عروج آفتاب کوک سٹوڈیو کے سیزن ١٤ میں بھی اپنے فن کا مظاہرہ کر چکی ہیں. ان کی حالیہ پیشکش میں انھیں برطانوی نژاد بھارتی ستار پلیئر اور گریمی ایوارڈ ونر انوشکا شنکرکے ساتھ جلوہ گر ہوتے دیکھا گیا ہے جس سے انٹرنیٹ پر ان کی مقبولیت میں اضافہ  ہو رہا ہے. انوشکا معروف بھارتی کلاسیکی موسیقار پنڈت روی شنکر کی بیٹی ہیں. وہ جدید صوفی ، جاز اور مختلف انواع کی موسیقی میں کمال رکھتی ہیں
عروج آفتاب نے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کے میں انوشکا شنکر کی مداح ہوں اور ان کے ساتھ کام کرنا کسی خواب کی خوبصرت تعبیر سے کم نہیں. ان کے لیے یہ زندگی کے بہترین لمحات میں سے ایک ہے. مختلف شعراء کا ذکر کرتے ہوۓ انہوں نے کہا کے انھیں مرزا غالب ، رومی ، حفیظ ہوشیارپوری کی شاعری نے متاثر کیا. ان کی نئی میوزک البم "ولچر پرنس " کا تھیم غمگین ہے. اس سے پہلے وہ اپنی پیشکش "محبّت " کے لیے ٦٤ویں سالانہ گریمی ایوارڈ میں بطور بہترین نئی فنکارہ کے لیے بھی نامزد ہوئی ہیں. اس گانے کی ریلیز نے ان کے پاکستان  موجود مداحوں کو ان سے محبّت کی ایک نئی وجہ دی ہے .

تبصرے

margin-bottom: 10px;

مشہور اشاعتیں

بنگلہ دیش کے خلاف پاکستان کی جیت، فخر زمان کی بہترین اننگ

عمرو عیار نمائش کے لیے کب پیش کی جائے گی ؟ شائقین کی بے چینی بڑھنے لگی

معاشیات میں نوبل پرائز ہاورڈ کی پروفیسر نے جیت لیا

برطانیہ میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے استعمال سے لاحق خطرات کو کم کرنے کے لئے اعلیٰ سطحی اجلاس