زلینسکی نے نیٹو سے مزید ہتھیار طلب کر لیے - بین الاقوامی تنظیم جی7 کی حمایت

 روس اور یوکرائن کے درمیان جنگ کا آج 230 واں دن ہے.

(آن لائن ذرائع )
  بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق سرحدی کشیدگی سے بڑھ کر جنگ اب یوکرائن کے شہروں کی گلیوں تک جا 
 پہنچی  ہے -رواں ہفتے میں روس کی جانب سے یوکرائن پر متواتر میزائیل حملے کئے گئے ہیں یوکرائن کو روس کی بربریت کے نتیجے میں اقوام عالم کی ہمدردی حاصل ہے-  بین الاقوامی تنظیم یورپی یونین سمیت دیگر ممالک بھی یوکرائن کی حمایت میں سامنے آئے ہیں- اور روس کی جارحیت کے خلاف اپنا موقف ظاہر کیا ہے-  قبل ازیں یوکرائن کو جنگی صورت حال سے نپٹنے کے لیے اقتصادی معاونت میں بھی کئی یورپی ممالک کا تعاون حاصل ہے- جنگ سے متاثرہ افراد قریبی ممالک کی طرف کوچ کر چکے ہیں ، یہ یقینن ایک مشکل مرحلہ ہے- مگر ہمسایہ ممالک جن میں پولینڈ ، سربیا جیسے ممالک  نے جنگی مہاجرین کے لیے نا قابل یقین حد تک تعاون کیا ہے- 





بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیم جی 7 میں شامل ممالک نے حالیہ حملوں کے نتیجے میں یہ اعلان کیا ہے کہ یوکرائن کو جب تک مدد کی ضرورت ہو ہم اس کا ساتھ دیں گے- اس گروپ نے روس کی جانب سے کئے جانے والے حملوں کے نتیجے میں ہنگامی اجلاس طلب کیا جس میں یہ طے پایا کہ وہ یوکرائن کی فوجی اور انسانی بنیادوں پر مدد کرے گا- نیٹو نے بھی امدادی کاروائیوں میں توسیع کرنے کے عہد کی تجدید کرتے ہوۓ یوکرائن کی حمایت کا اعلان کیا ہے- سوموار کے روز سے کئے جانے والے اب تک کے حملوں میں 19 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں- اور متعدد افراد کے زخمی ہونے کی خبر دی گئی ہے- اس دوران یوکرائنی شہریوں کو فضائی حملوں سے محفوظ رہنے کے لیے قائم پناہ گاہوں میں رہنے کا مشورہ دیا گیا-  اس سلسلے میں روسی صدر پیوٹن کا کہنا ہے کہ میزائل حملے  کریمیا کے ایک اہم پل پر حملے کے جواب میں کے گئے ہیں جس کے لیے انہوں نے یوکرائن کو مورد الزام ٹھہرایا ہے- مغربی اقوام نے میزائل حملوں کی مذّمت کرتے ہوۓ کہا ہے یہ جارحیت انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے- یوکرینی شہریوں کا فضائی حملوں کے نتیجے میں جذباتی رد عمل دیکھنے میں آیا ہے- روسی صدر نے یوکرائن کے مختلف علاقوں میں ریفرنڈم کے ذریعے عوامی رائے کے حصول کے نتیجے میں روس کے زیر انتظام لانے کی کوشش کی ہے جس کی ان ترقی یافتہ معیشت کے حامل ممالک نے مذمّت کی ہے- اس کے بالعکس یوکرائنی صدر ولادیمیر ذیلنسکی نے نیٹو سے مزید جنگی ساز و سامان کی طلب کی ہے تاکہ وہ روس کی طاقت کے استعمال کا طاقت سے جواب دے سکیں- جی 7 ممالک نے بھی نیٹو سے رسد میں کمی کے باعث مزید ہتھیار بنانے کی ضرورت ہے- 

تبصرے

margin-bottom: 10px;

مشہور اشاعتیں

بنگلہ دیش کے خلاف پاکستان کی جیت، فخر زمان کی بہترین اننگ

عمرو عیار نمائش کے لیے کب پیش کی جائے گی ؟ شائقین کی بے چینی بڑھنے لگی

معاشیات میں نوبل پرائز ہاورڈ کی پروفیسر نے جیت لیا

برطانیہ میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے استعمال سے لاحق خطرات کو کم کرنے کے لئے اعلیٰ سطحی اجلاس