ڈوین دی راک جانسن کے ہالی ووڈ کیریئر جاری رکھنے کے بارے میں دلچسپ انکشافات

 ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ کے سپر اسٹار

(آن لائن ذرائع- CBC Sunday Morning) ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ کے سپر اسٹار کو اپنا ہالی ووڈ کیریئر جاری رکھنے کے لیے دلچسپ اور عجیب و غریب احکامات کا سامنا کرنا پڑا تھا- انہوں نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا کہ انہوں نے تقریباً  ٢٠ سال قبل ورلڈ ریسلنگ فیڈریشن سے منسلک ہوتے ہوۓ باقاعدہ اداکار کی حیثیت سے اپنا کیریئر شروع کیا جس کے آغاز سے اب تک انھیں دلچسپ احکامات کا سامنا رہا- آغاز میں جب انہوں نے بطور ریسلر مقبولیت حاصل کی تو یہ ان کے ہالی ووڈ کیریئر کی طرف بڑھنے کے اشارے تھے- انہوں نے اپنا نام "دی راک " رکھا تھا- انہوں نے ٢٠٠١ میں بچھو بادشاہ "دی سکورپینں کنگ " سے اداکاری کا آغاز کیا جس سے قبل وہ ورلڈ ریسلنگ فیڈریشن کے مقبول ترین پہلوانوں میں شامل تھے- - "دی فاسٹ اینڈ دی فیوریس " کی فرنچائز میں بطور مرکزی اداکار کے طور پر کردار نبھا چکے ہیں- کیریئر کے دوران انھیں وزن کم کرنے، اور ریسلنگ کے بارے میں بات نہ کرنے کے بارے میں کہا گیا تھا- اور جب انہوں نے ایسا نہ کیا تو ان کے کیریئر کو بریک لگ گیا مگر جب انہوں نے دوبارہ اپنا وزن بڑھایا تو ہالی وڈ ان کے آس پاس منڈلانے لگا- وہ سان انڈریاس اور سکائی سکریپر جیسی مشہور فلموں میں بھی کام کر چکے ہیں- ان کا شمار سوشل میڈیا کے مقبول ہالی ووڈ ستاروں میں کیا جاتا ہے اور وہ ریسلنگ کی وجہ سے بھی دنیا بھر میں اپنے مداح بنانے میں کامیاب ہوۓ ہیں- اپنے انٹرویو میں انہوں نے مزید بتایا کہ بعض اوقات انسان جیسا سوچتا ہے ویسا نہیں ہوتا اور کبھی کبھار قسمت آپ پر خود بخود مہربان ہو جاتی ہے- پروگرام سی بی سی سنڈے مارننگ کو دئیے جانے والے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ان تمام رکاوٹوں کے باوجود میں آج یہاں آپ کے سامنے بیٹھا ہوں جو مضحکہ خیز بھی ہے اور دلچسپ بھی ہے- انہوں نے خود اعتمادی کے حوالے سے وضاحت دیتے ہوۓ کہا کہ زندگی میں مواقع آتے جاتے رہتے ہیں انسان کو اپنے آپ کو تمام ممکنات کے لیے تیار رکھنا چاہئیے اور اپنے اندر مثبت سوچ کو بڑھاوا دینا چاہئیے 

                                Photo Courtesy: The Guardian

ڈوین دی راک جانسن کا قد چھ فٹ پانچ انچ ہے اور ان کا وزن ایک سو اٹھارہ کلوگرام ہے- وہ اپنے تین بچوں کے ساتھ ہنسی خوشی زندگی بسر کر رہے ہیں اور مستقبل میں ہالی وڈ فلموں میں  منفرد انداز میں جلوہ گر ہونے کے لیے پر امید ہیں- وہ کالج کے زمانے سے ہی کھیلوں میں دلچسپی رکھتے ہیں اور کالج کے دور سے ہی وہ مشور کھلاڑیوں کے ساتھ رہے ہیں- ریسلنگ کے کیریئر میں وہ دس بار عالمی چیمپئن بنے ہیں اور پانچ بار انٹر کانٹیننٹل چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کر چکے ہیں. ان کی پہلی ہالی ووڈ فلم  دی ممی ریٹرنز تھی- رواں سال ان کی دو فلمیں نمائش کے لیے پیش کی گئی ہیں جن میں انیمیٹڈ کامیڈی فلم "ڈی سی لیگ آف سپر پیٹس " اور سپر ہیرو فلم " دی بلیک ایڈم " ہے 

تبصرے

margin-bottom: 10px;

مشہور اشاعتیں

بنگلہ دیش کے خلاف پاکستان کی جیت، فخر زمان کی بہترین اننگ

عمرو عیار نمائش کے لیے کب پیش کی جائے گی ؟ شائقین کی بے چینی بڑھنے لگی

معاشیات میں نوبل پرائز ہاورڈ کی پروفیسر نے جیت لیا

برطانیہ میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے استعمال سے لاحق خطرات کو کم کرنے کے لئے اعلیٰ سطحی اجلاس