تھائی لینڈ ہلاکتیں - طریقہ واردات ویڈیو گیم کے تھیم سے مماثلت رکھتا ہے

 (آن لائن ذرائع ) 

تھائی لینڈ کے علاقے میں جمعہ کے روز ڈے کیئر سینٹر میں ایک سابق پولیس آفیسر کے بچوں کو بہیمانہ قتل کرنے کی واردات نے  پورے ملک کو غم و غصّے کی آغوش میں ڈال دیا ہے-

اوتھائی ساون میں قائم ایک ڈے کیئر مرکز میں معصوم بچوں کے بہیمانہ قتل کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب بچے وہاں آرام کر رہے تھے کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا کے یہاں ایسا خوفناک اور دردناک واقعہ پیش آنے والا ہے- اگرچہ یہ واقعہ تھائی لینڈ میں پیش آنے والے گزشتہ سانحات کے متقابل بد ترین ہے مگر طریقہ واردات مشھور ویڈیو گیم  "گرینڈ تھیفٹ آٹو"  تھیم سے بہت حد تک مماثلت رکھتا ہے- ذرائع کے مطابق اس واقعے نے پورے ملک کو سوگوار کر دیا ہے - اس جرم کا ارتکاب کرنے والے ایک سابق پولیس افسر پنیا کمراب نے جمعرات کے روز بندوق اور چاقو سے لیس ہو کر شہر میں توڑ پھوڑ کی- اس نے بچوں کی نگہداشت کے مرکز پر حملہ کر کے ٢٣ بچوں کا قتل کر دیا تھا- اس کے بعد وہ گاڑی لے کر شہر کی سڑکوں پر دیگر شہریوں کو نشانہ بنانے نکل پڑا تھا- اس نے بہت سے شہریوں کو بھی نشانہ بنایا اور اس کے بعد اپنے گھر واپس آ کر اپنی بیوی اور سوتیلے بیٹے کو قتل کرنے کے بعد اپنے آپ کو گولی مار لی- 

یہ سنگین واقعہ گزشتہ ہفتے پیش آیا جس کے نتیجے میں ٣٨ افراد جن میں ٢٣ بچے بھی شامل ہے مارے گئے- ہلاک ہونے والوں میں ڈے کیئر سینٹر کے اسٹاف ممبرز بھی شامل ہیں- تفصیلات کے مطابق حملہ آور کی عمر ٣٤ سال بتائی گئی ہے وہ ایک سابق پولیس آفیسر تھا- اس جرم کے محرکات کو جاننے کے لیے تفتیسش جاری ہے مگر اس کے ایسا کرنے کے پیچھے کیا وجہ ہو سکتی ہے یہ کہنا ابھی ممکن نہیں ہے- تھائی پولیس کے مطابق اس نے یہ واردات ایک ٩ ایم ایم پستول کے ذریعے کی جو اس نے قانونی طریقے سے حاصل کیا تھا- تاہم اس نے زیادہ تر بچوں کا قتل تیز دھار چاقو سے کیا- کمراب پر منشیات کے استعمال کی وجہ سے مقامی عدالت میں ایک مقدمہ جاری تھا جس پر فیصلہ حملہ کی واردات سے اگلے روز آنا تھا- پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پنیا کمراب  حملے کے وقت دیوانگی کی حالت میں تھا تاہم یہ کہنا مشکل ہے کا اس کا اس ذہنی کیفیت میں مبتلا ہونا کسی ڈرگ کو استعمال کرنے کے نتیجے میں تھا- مزید برآں پنیا کمراب کا بیٹا بھی اسی ڈے کیئر مرکز میں داخل تھا مگر ایک مہینہ سے وہ غیر حاضر تھا- حکومت سمیت پورا تھائی لینڈ اس واقعہ کے نتیجے میں سوگوار ہے اور ہلاک ہونے والے بچوں اور ان کے خاندان والوں کے ساتھ ان کے غم میں برابر شریک ہے- اس سلسلے میں گزشتہ چار روز سے ہلاک ہونے والوں کے لیے دعائیں کی جا رہی ہیں اور ان کی آخری رسومات کے سلسلے میں بڑی تعداد میں لوگ شریک  ہو رہے ہیں- 

                                                                Photo Courtesy: BBC

تبصرے

margin-bottom: 10px;

مشہور اشاعتیں

بنگلہ دیش کے خلاف پاکستان کی جیت، فخر زمان کی بہترین اننگ

عمرو عیار نمائش کے لیے کب پیش کی جائے گی ؟ شائقین کی بے چینی بڑھنے لگی

معاشیات میں نوبل پرائز ہاورڈ کی پروفیسر نے جیت لیا

برطانیہ میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے استعمال سے لاحق خطرات کو کم کرنے کے لئے اعلیٰ سطحی اجلاس