گالف کا ایک دلچسپ تجربہ

زرافوں کے  آس پاس ٹہلتے ہوئے بال کو ہول میں پھینکنے کی ترکیبیں سوچنا گالف کا ایک دلچسپ تجربہ ہو سکتا ہے

پروفیشنل گالفرز ایسوسی ایشن سے منظور شدہ مشرقی افریقہ کے واحد گالف کورس آنے والوں کی دلچسپی ایک وجہ یہاں جانوروں کی موجودگی بھی ہے

Photo Courtesy: CNN

بے او باب گالف کورس کینیا کے ایک کم گنجان آباد علاقے میں واقع ہے

گالف کھیلنے والوں کے لیے یہ کورس ایک ناقابل فراموش تجربہ ہے

تمام ہولز ایک منفرد گرد و نواح کی وجہ سے گالفرز کی دلچسپی کھیل میں بنائے رکھتے ہیں

یہاں کھیلتے ہوۓ گالفرز کو اکثر غیر معمولی دوست بھی آ گھیرتے ہیں

اس گالف کورس کی انتظامیہ نے یہاں وائلڈ لائف کا انتظام کر رکھا ہے

یہاں زرافے ، ہرن اور دیگر جاندار بھی پائے جاتے ہیں

ڈھائی ہزار ایکڑ پر مبنی یہ گالف کورس اس مقصد کے ساتھ سہولیات فراہم کر رہا ہے کہ گالف کے ساتھ ساتھ کینیا میں ناپید ہوجانے والی انواع کو محفوظ کیا جا سکے

یہ ایک ایسا دلچسپ تجربہ ہے  جو اور کسی گالف کورس میں میسر نہیں

مختلف ممالک سے آئے گولفرز کا کہنا ہے وائلڈ لائف کے درمیان گالف کھیلنے کا تجربہ انتہائی منفرد ہے وہ یہاں موجود جدید ساز و سامان سے بھی متاثر ہیں

اس گالف کورس میں کینیا کی نوجوان خواتین کھلاڑیوں کے لیے سٹیٹ آف دی آرٹ سہولیات قائم کی گئی ہیں

ان سہولیات کے ذریعے کینیا میں خواتین گالفرز کی صلاحیتوں کو نکھارنا ہے

گالف کورس انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ یہاں زیبرا کا بھی اضافہ کرنا چاہتے ہیں مستقبل میں یہ معدومیت کے خطرے سے دوچار نسلوں کے لیے ایک ریسکیو سنٹر بن سکتا ہے

بے او باب گالف کورس کی انتظامیہ مستقبل میں گالف کی ترقی اور کھلاڑیوں کو مزید بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے پر عزم ہے


تبصرے

margin-bottom: 10px;

مشہور اشاعتیں

بنگلہ دیش کے خلاف پاکستان کی جیت، فخر زمان کی بہترین اننگ

عمرو عیار نمائش کے لیے کب پیش کی جائے گی ؟ شائقین کی بے چینی بڑھنے لگی

معاشیات میں نوبل پرائز ہاورڈ کی پروفیسر نے جیت لیا

برطانیہ میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے استعمال سے لاحق خطرات کو کم کرنے کے لئے اعلیٰ سطحی اجلاس