پاکستانی کرکٹ لیجنڈ سرفراز نواز-برتھ ڈے یکم دسمبر

ِلیوِنگ لیجنڈ سرفراز نواز یکم دسمبر 1948 کو لاہور میں پیدا ہوئے 

اپنے مزاج کی وجہ سے خبروں کی زینت بننے والے سابق ٹیسٹ کرکٹر جنہیں ریورس سوئنگ کا بانی بھی کہا جاتا ہے پاکستان کے قابل اعتماد فاسٹ بالرز میں شمار کیے جاتے رہے

 سرفراز نواز نے  اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز انگلینڈ کے خلاف 1969 میں کیا اور 1984 میں کھیلے جانے والے کیریئر کے  آخری ٹیسٹ تک فاسٹ بالنگ کے شعبے میں اپنی  مہارت کا لوہا منوایا

اپنے ٹیسٹ کیریئر کے دوران سرفراز نواز نے 55 میچز میں 177 بلے بازوں کا شکار کیا

سرفراز نواز کا شماران پاکستانی آل راونڈرز میں کیا جاتا ہے جنہوں نے ٹیسٹ میچز میں 100   سے زائد وکٹیں بھی حاصل کیں اور ایک ہزار سے زائد رنز بھی بنائے

ان کے کیریئر کا یادگار کارنامہ آسٹریلیا کے خلاف ان کا وہ سپیل ہے جس میں انہوں نے ایک اننگ میں 86 رنز دے کر  9  کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا انہوں نے اس میچ میں مجموعی طور پر 11 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا

ٹیسٹ میچز کے علاوہ ایک روزہ بین الاقوامی میچز میں پاکستانی کی نمائندگی کرتے ہوۓریورس سوئنگ ماسٹر نے 45 میچز میں 63   کھلاڑیوں کو اپنی بالنگ کے آگے بےبس کیا 


تبصرے

margin-bottom: 10px;

مشہور اشاعتیں

بنگلہ دیش کے خلاف پاکستان کی جیت، فخر زمان کی بہترین اننگ

عمرو عیار نمائش کے لیے کب پیش کی جائے گی ؟ شائقین کی بے چینی بڑھنے لگی

معاشیات میں نوبل پرائز ہاورڈ کی پروفیسر نے جیت لیا

برطانیہ میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے استعمال سے لاحق خطرات کو کم کرنے کے لئے اعلیٰ سطحی اجلاس