ورچوئل ریلیٹی بیسڈ گیمنگ




  

آن لائن گیمنگ کا رجحان پوری دنیا میں بڑھتا جا رہا ہے

ورچوئل ریلیٹی بیسڈ گیمنگ کے سامان کی ایجاد کے بعد تو گیمنگ کا تجربہ دلچسپی کی بلند ترین سطح پر جا پہنچا ہے

ورچوئل ریلیٹی کے زریعے صارفین جدید ترین گیمنگ کے تجربے سے لطف اندوز ہوتے ہیں

ورچوئل ریلیٹی کی ایجاد کے بعد بہت سے ایسے صارفین بھی ہیں جو آن لائن گیمنگ کو اس کی مقبولیت کے پیش نظر بطور مستقل کیریئر اپنا رہے ہیں

پوری دنیا میں مشہور و مقبول آن لائن گیمز کو مختلف کیٹگریز میں تقسیم کیا جا سکتا ہے

فرسٹ پرسن شوٹنگ گیمز - جن میں ہائی ٹیکٹکس گن پلے، سنگل اور ٹیم کمپیٹیشن گیمز شامل ہیں ان میں اب تک بین الاقوامی شہرت کی حامل کال آف ڈیوٹی ، ویلورنٹ ، فورٹ نائٹ ، کاؤنٹر سٹرائیک ، ڈو ٹا، پب جی، مائن کرافٹ ، روب لوکس ، کے علاوہ  گرینڈ تھیفٹ آٹو جیسی گیمز کمپیوٹر ، موبائل ، پلے سٹیشن اور دیگر گیمنگ کنسولز پر دستیاب ہیں

ان گیمز کے مختلف ورژنز ریلیز کیے جا چکے ہیں یہ گیمز تمام عمر کے افراد میں یکساں طور پر مقبول ہیں

زیادہ تر شوٹنگ گیمز مشن بیسڈ ہوتی ہیں جن میں مخالف ٹیم کو ختم کرنا یا اپنے عزائم کا دفاع کرنا لازم ہوتا ہے




ای سپورٹس کی اس کیٹگری کے لیے اعلیٰ درجے کی ذہانت درکار ہوتی ہےاس کے لیے اوسط  درجے سے زائد کے  کمپیوٹر سکلز درکار ہوتے ہیں

پوری دنیا میں ان گیمز کے مقابلے منعقد کروانے کے لیے تنظیمیں بنی ہوئی ہیں

جو بھاری بھرکم انعامی رقوم کے بدلے دنیا بھر سے ماہر آن لائن گیمرز کو ان مقابلوں میں حصہ لینے کی دعوت دیتی ہیں

ان گیمز میں جدید ہتھیار ، اور جنگی مہارت پر مبنی ٹیکٹکس کے بارے میں تفصیلی تربیت دی جاتی ہے

آن لائن گیمرز نہ صرف بین الاقوامی ٹورنامنٹس کے ذریعے پیسے کماتے ہیں

بلکہ وہ آن لائن کھیلتے ہوۓ سٹریمنگ  اور شاؤٹ کاسٹنگ کے ذریعے بھی مختلف پلیٹ فارمز کے ذریعے سے  پیسے کماتے ہیں

آن لائن گیمنگ انڈسٹری ملٹی بلین ڈالر انڈسٹری بنتی جا رہی ہے

اس میں گیم کے کرداروں کی تخلیق ، گیم کا تھیم اور تخیل مرکزی اہمیت کا حامل ہے جس پر لاکھوں ڈالر خرچ کیے جاتے ہیں

انیمیشن ڈیزائن اور کمپیوٹر گرافکس کی اعلیٰ مہارت استعمال ہوتی ہے

دنیا بھر میں یہ سب سے زیادہ آمدنی کمانے والے پیشوں میں سے ایک بنتا جا رہا ہے

ای سپورٹس میں شوٹنگ اور گن فائٹنگ کے علاوہ کومبیٹ گیمز ، ایکشن ایڈونچر گیمز بھی بہت مشہور ہیں

جن میں ٹیکن ، مورٹل کومبیٹ ، سٹریٹ فائٹر ، آرٹ آف فائٹنگ اور دی کنگ آف فائٹرز بھی قابل ذکر ہیں

ان گیمز کے اب تک بہت سے ورژن آ چکے ہیں جو ہر عمر کے کھلاڑیوں میں یکساں طور پر مقبول ہیں

یہ گیمز آن لائن اور آف لائن بھی وسیع پیمانے پر کھیلی اور پسند کی جاتی ہیں

مختلف کھیلوں کے متعلق تخلیق کی گئی گیمز میں فیفا ، ٹینس ، پول ، سنوکر اور باسکٹ بال سے متعلق گیمز میں صارفین خاصی دلچسپی لیتے ہیں

ان گیمز کے فینز بھی پوری دنیا میں بڑی تعداد میں موجود ہیں

یہ گیمز کمپیوٹر ، موبائل اور گیمنگ کونسولز پر بھی دستیاب ہیں

جدید گرافکس اور دلچسپ تھیمز پر مبنی گیمز کو پسند کرنے والوں کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے

اگر بات کی جائے بورڈ گیمز کی تو یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کے ای سپورٹس انڈسٹری میں سبھی کے لیے کچھ نہ کچھ موجود ہے

جو صارفین بورڈ گیمز کھیلنا پسند کرتے ہیں ان کے لیے شطرنج ، کیرم بورڈ جیسی گیمز بھی موجود ہیں

صارفین آن لائن دیگر صارفین سے مقابلہ کر سکتے ہیں یا مصنوئی ذہانت پر مبنی کمپیوٹر کے ساتھ بھی کھیل سکتے ہیں

سائنسی تحقیق کے مطابق جین زی میں ای سپورٹس کا رجحان تیزی سے فروغ پا رہا ہے نوجوانوں نے آن لائن گیمنگ سے متعلق کمیونیڑیز بنا رکھی ہیں جو قومی سطح پر ای سپورٹس کے فروغ کے لیے کافی متحرک ہیں۔

تبصرے

margin-bottom: 10px;

مشہور اشاعتیں

بنگلہ دیش کے خلاف پاکستان کی جیت، فخر زمان کی بہترین اننگ

عمرو عیار نمائش کے لیے کب پیش کی جائے گی ؟ شائقین کی بے چینی بڑھنے لگی

معاشیات میں نوبل پرائز ہاورڈ کی پروفیسر نے جیت لیا

برطانیہ میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے استعمال سے لاحق خطرات کو کم کرنے کے لئے اعلیٰ سطحی اجلاس