اہم معلومات

ووٹر کا اندراج :   

الیکشن رولز کے مطابق ووٹر کا اندراج یا نقل مکانی کی صورت میں انتخابات ایکٹ زیر دفعہ ٣٧ فارم ٢١ کا جمع کرانا لازمی ہے. سکونت کے کوائف ، مذہب ، جنس اوراہلیت کی تمام شرائط کے ہمراہ دیگر معلومات فراہم کرنے کے بعد الیکشن کمیشن کی جانب سے تصدیقی رسید حاصل ہو گی. 

متقلی ووٹ :                                 اندراج یا منتقلی کے لیے فارم ٢١ ڈاون لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں 

متقلی ووٹ کی صورت میں اپنے تمام کوائف ہمراہ نئے انتخابی علاقہ کی تفصیلات کے ضلعی الیکشن کمشنر کے دفتر میں جمع کرانے ہونگے. اگر درخواست دہندہ کو خود ضلعی الیکشن افسر ، اسسٹنٹ الیکشن افسر یا رجسٹریشن افسر کے دفتر میں پیش ہونے کے لیے عذر ہو تو وہ اختیار نامہ نامزد شخص کے ہمراہ بھجوا سکتا ہے. جسے الیکشن کمیشن کے معیار پر پرکھنے کے بعد تصدیق نامہ جاری کیا جائے گا. 

اہلیت :

ووٹ  ڈالنے کے اہل افراد کے لیے مندرجہ ذیل شرائط لازمی ہیں. 

  1. پاکستان کا شہری ہو 
  2. ووٹر کی عمر اٹھارہ سال سے کم نہ ہو 
  3. نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی کے جاری کردہ قومی شناختی کارڈ کا حامل ہو 
  4. کسی عدالت نے اسے دماغی طور پر غیر متوازن نہ قرار دیا ہو 
  5. الیکشن مراحل کے اصول نمبر ٢٧ کے مطابق  متعلقہ حلقے کا رہائشی ہو 
نادرا سے جاری کردہ قومی شناختی کارڈ ووٹ ڈالنے کے وقت تک زائد المیعاد نہ ہو. یہ تمام شرائط ایک ووٹر کے لیے پوری کرنا لازمی ہیں -

اندراج شدہ ووٹ:            شکایت اور سوالات کے لیے فون نمبرز 

اندراج شدہ ووٹ کی معلومات کے لیے الیکشن کمیشن کے جاری کردہ ایس ایم ایس نمبر پر پیغام بھیجنا ہوگا. اپنا قومی شناختی کارڈ نمبر اپنے موبائل فون سے ٨٣٠٠ پر بھیجیں. اس پیغام کے کوئی چارجز نہیں ہیں. اس پیغام کے بعد آپکو تصدیقی پیغام جلد ہے موصول ہو جائے گا جس میں آپ کا گھرانہ نمبر ، سلسلہ نمبر اور شماریاتی بلاک کوڈ آپ کو فراہم کر دے جائیں گے 



تبصرے

margin-bottom: 10px;

مشہور اشاعتیں

بنگلہ دیش کے خلاف پاکستان کی جیت، فخر زمان کی بہترین اننگ

عمرو عیار نمائش کے لیے کب پیش کی جائے گی ؟ شائقین کی بے چینی بڑھنے لگی

معاشیات میں نوبل پرائز ہاورڈ کی پروفیسر نے جیت لیا

برطانیہ میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے استعمال سے لاحق خطرات کو کم کرنے کے لئے اعلیٰ سطحی اجلاس